Monday January 20, 2025

آئندہ پندرہ روز تک موسم شدید گرم اورخشک رہے گا ، محکمہ موسمیات

کراچی(آئی این پی ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں عید کے بعد تک موسم گرم اور مرطوب رہے گا، 15 جون کے بعد سے موسم میں بہتری آئے گی، جولائی سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ ترگرم اور خشک رہے گا

جبکہ مشرقی بلوچستان، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم رہے گا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرباہرجانا بھی پڑے تو چھتری استعمال کریں اور سر پر گیلا کپڑا رکھیں۔

FOLLOW US