لاہور (نیوزڈیسک) ڈالر بائیکاٹ مہم نے کام کر دکھایا، عوام نے کئی ملین ڈالرز کرنسی مارکیٹ میں واپس جمع کروا دیے، صدر فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی روز کے دوران لوگوں نے خریداری کی بجائے ڈالر کی فروخت کیلئے مارکیٹ کا رخ کیا، اب تک 30 ملین ڈالر مارکیٹ میں واپس آ چکے۔ تفصیلات کے مطابق
عوام نے کچھ روز قبل شروع کی گئی بائیکاٹ ڈالر مہم کو کامیاب بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے صدر فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان کی جانب سے بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔ صدر فاریکس ایسوسی ایشن پاکستان ملک بوستان نے بتایا ہے کہ گزشتہ کئی روز کے دوران لوگوں نے خریداری کی بجائے ڈالر کی فروخت کیلئے مارکیٹ کا رخ کیا۔ اب تک 30 ملین ڈالر مارکیٹ میں واپس آ چکے۔ عوام نے بڑی تعداد میں ڈالر مارکیٹ میں واپس کیے ہیں۔ اسی باعث ڈالر کی طلب اور اس کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ملک بوستان کا مزید کہنا ہے کہ کومت کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی میں کی جائے تو ڈالر ایک ہی دن میں 10 روپے سستا ہو سکتا ہے۔ دوست ملکوں سے لین دین مقامی کرنسی کرنے سے پاکستان کو سالانہ 30 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔ پاکستان کو سالانہ 30 ارب ڈالرز کی بچت ہونے سے مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں کمی آئے گی، یوں فوری طور پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی آئے گی۔ پاکستان سالانہ چین اور خلیجی ممالک سے 30 ارب ڈالر کی
امپورٹس کرتا ہے۔ اگر حکومت آج اعلان کر دے کہ ان دوست ممالک سے مقامی کرنسی میں لین دین کی جائے گی، تو اس سے فوری ڈالر کی قیمت میں 10 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ جبکہ بعد ازاں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی آئے گی۔ حکومت اگر دوست ممالک کو مقامی کرنسی میں لین دینے کرنے کیلئے راضی کرلے، تو پھر مارکیٹ میں کوئی بھی ڈالر خریدنے نہیں آئے گا۔ یوں حکومت کو بیرونی قرضے لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دوسری جانب آج مارکیٹ میں بہتری آنے کے بعد ڈالر ڈالر92پیسے سستا ہو گیا ہے اور ڈالر 150وپے 22پیسے سے سستا ہو کر 149روپے30پیسے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 150روپے50پیسے ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 150روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت 154روپے تک پہنچنے کے بعد اس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے تاہم گزشتہ روز اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا لیکن آج پھر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔