اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر ملکی سیاستدان اور بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ اختر مینگل کہتے ہیں کہ جب لوگ حکومت میں ہوں تو وفاردار کہلاتے ہیں اور اپوزیشن میں چلے جائیںتو غدار بن جاتے ہیں ۔ یہ کیا تماشہ ہے۔ فاطمہ جناح، ،باچا خان، ولی خان، غوث بخش خان بزنجو، عطاءاللہ خان مینگل، ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کو غدار قرار دیا گیا، جن لوگوں کو غدار قرار دیا گیا
تو کیا پھرانہیں ووٹ دینے والے عوام بھی غدار ہیں؟یہ الزام کل پی ٹی آئی پر بھی لگیں گے کیونکہ فاصلہ بہت کم ہے۔ آج کے دن ایٹمی دھماکے کیے گئے ، جب یہ دھماکے ہوئے تو وہ وزیراعلیٰ بلوچستان تھے لیکن انہیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس معاملے پر احتجاج کیا گیا تو ہماری حکومت ہی ختم کر دی گئی۔ شمالی وزیرستان میں پیش آنے والے واقعے پر بی این پی مینگل کے سربراہ نے کہا کہ جس وجہ سے پاکستان ٹوٹا آج پھر