لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے نا اہل رہنما جہانگیر ترین کی سرکاری اجلاسوں میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کو لیگل نوٹس جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیگل نوٹس چوہدری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیا۔ اس لیگل نوٹس کو وزیراعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد آفس کے ایڈریس پر ارسال کیا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے چکی ہے۔
سپریم کورٹ سے نا اہلی کے بعد جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکتے۔ جہانگیر ترین سرکاری اجلاسوں میں شرکت کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کر رہے ہیں۔ لیگل نوٹس میں مزید کہا گیا کہ جہانگیر ترین کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر رکھی ہے۔