Saturday September 13, 2025

عمران خان کے دن گنے جا چکے ہیں ،ان یہ مزید نہیں رہے گا سابق وزیر اعظم نے حکومت کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں یہ اب مزید نہیں رہے گا‘ پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا ‘ عمران خان چار ماہ اسلام آباد کو سیل کردے تو وہ جمہوری حق تھا‘ عمران خان کو اپنے آمرانہ رویے پر غور کرنا چاہئے

۔ بدھ کو پرویز اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنوں پر تشدد کیا گیا ہے بلاول بھٹو نے کسی احتجاج کی کال نہیں دی پھر بھی کارکن آتے ہیں۔ عمران خان چار مہینے کنٹینر پر شہر کو بند کردے تو وہ جمہوری حق تھا اور آج پرامن کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ عمران خان اپنے آمرانہ رویے پر غور کرو عمران خان کا اسلام آباد سیل کرنا ‘ وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرنا جمہوری حق تھا لیکن کسی اور کو پرامن احتجاج کا حق نہیں دیا جارہا۔ عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں تم مزید اب نہیں رہوگے۔ عمران خان آج جو بورہے ہیں کل ان کو کاٹنا پڑے گا۔ بلاول پاکستان کا لیڈر ہے کسی کی بیساکھی پر چلنے والا نہیں ہے جو بھی پیلز پارٹی سے ٹکرایا وہ پاش پاش ہوگیا ہم پھر آئیں گے۔