Wednesday January 22, 2025

چئیرمین نیب کے خلاف پروگرام چلانے والے چینل کا جہانگیر ترین سے کیا تعلق ہے چونکا دینے والی خبر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے کے حوالے سے مکمل تاریخ ہے، آج پھر اسمبلی میں من گھڑت کہانی بیان کی گئی،خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل میں شراکت دار ہوں، کسی بھی میڈیا چینل میں

شراکت تو دور کی بات، میرا کسی چینل میں ایک شیئر تک نہیں ہے۔پیر کو خواجہ آصف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی جھوٹ بولنے کے حوالے سے مکمل تاریخ ہے۔ آج پھر اسمبلی میں من گھڑت کہانی بیان کی گئی۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے من گھڑت کہانی بیان کی کہ میں چیئرمین نیب کے خلاف پروگرام کرنے والے میڈیا چینل میں شراکت دار ہوں۔ انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میڈیا چینل میں شراکت تو دور کی بات، میرا کسی چینل میں ایک شیئر تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ ا?صف نے ان کے حوالے سے جھوٹ بولا، انھیں اپنا بیان واپس لینا چاہیے۔

FOLLOW US