Wednesday January 22, 2025

حکومت کا پانامہ لیکس میں ملوث تمام پاکستانیوں کیخلاف بڑی کارروائی کافیصلہ،دھماکہ خیز احکامات جاری

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے پانامہ لیکس میں ملوث پاکستانیوں کے خلاف عید الفطر کے فوری بعد منظم اور جامع کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے ابتدائی طور پر ہوم ورک شروع کردیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف بی آر کے اعزازی چیئرمین شبر زیدی نے پانامہ لیکس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی کام شروع کردیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے سابق و موجودہ سیاسی رہنماؤں کے خلاف عید الفطر کے فوری کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف بی

آر نے پہلے ایمنسٹی سکیم کے ذریعہ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹسز بھیجے گی تاہم رضا کارانہ طور پر یہ ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے آفشور کمپنی کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

FOLLOW US