اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کہتے ہیں کہ لیڈروں کا کوئی ویژن نہ ہوتو ملک وقوم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ملک کے تمام سابق وزرائے اعظم نے سائنس و ٹیکنالوجی پر کوئی توجہ نہیں دی ،بے نظیر کوکچھ نہ کچھ رعایت ملنی چاہیے کیونکہ انھوںنے آئی ٹی پر کا م کیا۔فواد چودھری نے ایک دلچسپ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک کانفرنس کے دوران ایک سائنسدان نے جنرل ضیاءالحق سے کہا کہ ہم جن پکڑیں گے اور جنوں سے بجلی بنائیں گے۔ مارشل لا ڈکٹیٹر بہت طاقتور ہوتے ہیں لیکن جب اس طرح کا رویہ ہوگا اور آپ کے لیڈر کا کوئی ویژن نہ ہو تو ملک پیچھے رہ جائے گا۔