ؒاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کی کابینہ میں کئی لوگ کونسلربننے کے لائق نہیں ہیں اور عمران خان نےانھیں وزیر بنا رکھا ہے۔لاہور میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھا کہ تحریک انصاف میں قیادت کا بحران ہے۔ سوائے عمران خان کے کوئی بھی
شخص اس لائق نہیں ہے کہ وہ لیڈر بن سکے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات اور وفاقی کابینہ پر تنقید کی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ تحریک انصاف میں قیادت کا بحران ہے، عمران خان کے علاوہ حکمراں جماعت میں کوئی دوسرا رہنما لیڈر بننے کے قابل نہیں ہے۔ کابینہ میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کونسلر بھی نہیں بن سکتے، لیکن عمران خان نے انہیں وزیر بنا رکھا ہے۔شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا ٹریلر چلے گا اور 3 وزراء تبدیل ہوں گے۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے عید کے دن سفر کرنے والوں کے لیے آدھے ٹکٹ کا اعلان کیا