Wednesday January 22, 2025

پی ٹی ایم اور پاک فوج کے جوانوں میں جھڑپ ، مریم نواز نے بڑا بیان دے دیا

لاہور (نیوزڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور پاک فوج کے جوانوں میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف سامنے آگیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں

زیادہ طاقت ور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی و صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی ،صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں ایک گروہ نے شمالی وزیرستان کے شہر دتہ خیل میں واقع خرکمر چیک پو سٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میںپاک فوج کے پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں پی ٹی ایم کے تین کارکن مارے گئے

جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں۔ مذکورہ واقعے کے بعد پی ٹی ایم رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ محسن داوڑ موقع سے فرار ہوگئے۔ اللہ تعالی جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے ۔آمین

FOLLOW US