Wednesday January 22, 2025

منظور پشتین اور گلالئی اسماعیل کے پاک فوج پر الزامات، شمالی وزیرستان کے محسود قبائل ایک ہو گئے، بڑا اعلان کر دیا گیا

زیرستان(نیوز ڈیسک) محسود قبائل نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران غیر ملکی این جی او چلانے والی گلالئی اسماعیل اور منظور پشتین کی جانب سے فوج پرلگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ شمالی وزیرستان کے محسود قبائل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں قبائلی سرداروں نے کہا کہ اسلام آباد میں گلالئی اسماعیل نے زیادتی کا نشانہ بننے والی ننھی بچی فرشتہ کے گھر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ نائن الیون کے بعد وزیرستان میں آپریشن کے دوران پاک فوج نے پشتون قبائل کے بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کی تھی اور

ان پر جنسی تشدد کیا تھا، اس حوالے سے محسود قبائل کے سرداروں نے کہا کہ آج تک انہیں ایسے کسی واقعہ کی نہ ہی اطلاع ملی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے۔ قبائلی سرداروں نے گلالئی کے بیان کو رد کرتے ہوئے گلالئی اسماعیل کو پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ اس بیان سے ہماری قوم کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور یہ ہماری قوم، ہمارے علاقے کی عزت اور ہماری غیرت کا مسئلہ ہے، ہم اس بیان کو رد کرتے ہیں۔ محسود قبائل نے گلالئی اسماعیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بیان کو واپس لے کیونکہ یہی اخلاقی تقاضا ہے۔ قبائلی سرداروں نے گلالئی اسماعیل سے محسود قبائل سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران ہم نے جو قربانیاں بھی دی ہیں وہ ہم نے پاکستان کی بقاء، پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کی حفاظت کے لیے دی ہیں کیونکہ مغربی سرحدوں پر جو دشمن اکٹھے ہو چکے تھے ان کی نیت اچھی نہیں تھی اور آج بھی اچھی نہیں ہے، محسود قبائل نے کہا کہ اگر کسی نے بھی پاکستان کی جانب غلط نظر سے دیکھا ہم پاکستان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ محسود قبائل نے پاکستان اور اسلام دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر لڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دوسری جانب لوئر اورکزئی کے علاقہ فیروز خیل میں پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف ضلع اورکزئی کے عوام تاجر برادری اور سول سوسائٹی کا احتجاجی ریلی پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے شدید نعرے بازی پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، گزشتہ روز لوئر

اورکزئی کے علاقہ فیروز خیل بازار میں ضلع اورکزئی کے تاجر برادری عام لوگوں اور سول سوسائٹی نے پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کے خلاف احتجاجی ریلی فروز خیل بازار میں نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں تاجر برادری سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کی ریلی میں مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر پی ٹی ایم گلالئی اسماعیل مردہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے درج تھے مظاہرین نے پی ٹی ایم کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ٹی ایم اور گلالئی اسماعیل کی پاک فوج کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے حکومت ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملک بدر کرے انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اورکزئی قبائل ملک و قوم کیلئے پختونوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھیں گے احتجاجی ریلی فیروز خیل مین بازار سے ہوتی ہوئی انجانی میں اختتام پذیر ہوئی۔

FOLLOW US