Monday January 20, 2025

عید کےبعد تین وزیر تبدیل ہونے والے ہیں شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کے دوران چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ عید کے بعد وفاقی کابینہ میں ردو بدل کا ایک اور ٹریلر چلے گا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوےکا کہناتھا کہ عید کے بعد تین وزرا کو تبدیل کیا جائے گا۔لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے عید کے دن سفر کرنے والوں کے لیے

آدھے ٹکٹ کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے سندھ حکومت بلا وجہ نشانہ بنا رہی ہے۔ سندھحکومت 207 بلین کا وعدہ کریں میں کے سی آر سنبھال لوں گا، سندھ حکومت سے درخواست ہے کے سی آر کو سیاست میں نہ ڈالیں۔ ڈی ریلمنٹ کے واقعات پر ان کا کہنا تھا کہ ایک واقعے سے متعلق رپورٹ آگئی ہے۔ 30 مئی تک سامنے لائیں گے۔ ہم نے 20 لوکو موٹو کو نوٹس دیا 30 مئی تک معیار کے مطابق کریں۔کمپنی نے لوکو موٹو ٹھیک نہیں کیے تو زعر ضمانت 10 فیصد کیش کروالیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 8 ہزار نوکریاں اور ہمارے پاس 12 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔ کوئی ایک نوکری بھی بغیر میرٹ کے نہیں دی جائے گی

FOLLOW US