Monday January 20, 2025

چئیرمین نیب سمیت کئی لوگوں کو بلیک میل کرنے والے گروہ کی کم بختی آگئی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے ادارے کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔نیب کے دائر ریفرنس پر لاہور کی احتساب عدالت کے منتظم جج جواد الحسن نے نوٹس جاری

کرتے ہوئے ملزمان اور تفتیشی افسر کو 17 جون کو طلب کر لیا۔ریفرنس کے متن کے مطابق ملزمان کے خلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے جبکہ طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف نیب کو 6 شکایات موصول ہوئیں۔بیورو نے جن فوٹیج اور آڈیو کلپس کا حوالہ دیا اسے پہلی مرتبہ ایک نجی ٹی وی چینل پر چلایا گیا تھا جس میں ایک شخص اور خاتون کے درمیان گفتگو تھی اور اس میں چند مقامات پر نازیبا جملے بھی سنے گئے۔ٹی وی چینل نے اس کلپ میں مرد کی آواز کو نیب چیئرمین کی آواز بتایا تاہم نیب نے الزامات کی تردید کی اور اسے بلیک میلر گروہ کا پروپیگنڈاقرار دیا تھا۔

FOLLOW US