کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم نے سندھ میں الگ صوبہ نہ بنانے کے حکومتی اعلان کے بعد حکومتی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے معاملات بگڑ گئے ہیں۔سندھ میں نئے صوبے کے قیام کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور متحدہ کے درمیان حکومت میں شمولیت سے متعلق جو معاہدہ طے پایا تھا، اگر اس معاہدے پر عمل نہ کیا گیا تو فوری حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔عامر خان کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم کا حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سندھ میں نئے صوبے کے قیام کیلئے تعاون کرے