Monday January 20, 2025

پیپلزپارٹی میں چند ایک اچھے لوگ بھی موجود ہیں لیکن ان میں جرات نہیں ہے کہ اپنی الگ پارٹی قائم کر لیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ آڈیو ویڈیو کو چھوڑ کر ان کرپٹ افراد کی چیزیں دیکھنی چاہئیں۔ ان کا ماضی دیکھ لیں جب بھی پھنستے ہیں اداروں کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو خود این آر او کے لیے بھیک مانگتے دیکھا ہے۔ مہنگائی کے سب سے بڑے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ آصف زرداری اور شہباز شریف یہ سب ایک ہیں۔زرداری چاہتے ہیں شہباز شریف کی طرح وہ بھی ملک سے بھاگ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں لیکن جرأت نہیں الگ پارٹی بنالیں۔ قمر الزماں کائرہ، لطیف کھوسہ اور کئی اچھے لوگ بھی ان لوگوں کے ساتھ ہیں۔

FOLLOW US