Wednesday January 22, 2025

اہم ترین ایئر پورٹ بند

اسلام آباد(نیو زڈیسک)سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث ایئر ٹریفک کیلئے24 مئی تک بند کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو منگل کے روز رن ویز کی مرمت کے باعث بند کیا گیا تھا جو کہ 24 تاریخ تک بند رہے گا ۔ ترجمان عبدالشکور مرزا کا کہناتھا کہ تمام مسافروں کی آسانی کیلئے پروازیں ری شیڈول کی جارہی

ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی فضائی حدود پاک بھارت کشیدگی کے باعث بند کر دی گئیں تھیں تاہم حالات میں بہتری آنے کے بعد اسے کھولا گیا تھا لیکن اب سیالکوٹ کا ایئر پورٹ مرمتی کام کے باعث بند کیا گیاہے ۔

FOLLOW US