Wednesday January 22, 2025

عمران خان، صدر پیوٹن ملاقات کی تیاریاں شروع، خبر کے آتے ہی ملک بھر میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان متوقع ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں،پاک روس سربراہ ملاقات جون میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے ۔دفتر خارجہ کے ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کا سربراہ اجلاس 14 ،15 جون کو بشکیک میں

منعقد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک روس سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں حتمی شکل دی جائیگی۔دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس بشکیک میں منعقد ہو رہا ہے ۔ کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس کی سائیڈ لائن پر پاک روس وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوگی ۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل صدر مملکت ممنون حسین کی بھی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن سے گزشتہ برس ملاقات ہوئی تھی۔اس موقع پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔روسی صدر نے ان خیالات کا اظہار چنگ ڈاؤ میں صدر مملکت ممنون حسین سے اپنی ملاقات میں کیا جو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے چین میں موجود تھے۔صدر مملکت آٹھ جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر چنگ ڈاؤ پہنچے تھے جہاں ان

کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان، چین، روس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور بھارت شامل ہیں جبکہ ایران اور افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بطور مبصر شریک ہوئے تھے۔

FOLLOW US