Tuesday January 21, 2025

حکومت پاکستان نے ملک بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے انتہائی کم قیمت پٹرول متعارف کروانے کا ارادہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ملک بھر میں موٹر سائیکلوں کے لیے کم معیاری پیٹرول متعارف کروانے سے متعلق تجاویز پر غور شروع کر دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے موٹرسائیکل مالکان کو کم قیمت پر ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو موٹر سائیکلوں کے لیے 82-80 رون پیٹرول متعارف کروانے کے لیے تجاویز اور عملی معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی۔اس حوالے سے یہ رپورٹس سامنے آئیں

کہ یہ تجاویز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے عہدیدار کی جانب سے پیش کی گئیں۔ پاکستان 2 سال قبل عالمی ایندھن کے معیار پر پورا اترتے ہوئے 87 رون سے 92 رون پیٹرول پر منتقل ہوا تھا اور کم از کم 3 دہائیوں سے غیر معیاری 82 رون پیٹرول کا استعمال ترک کرچکا ہے۔ ریسرچ اوکٹین نمبر(رون ) ایندھن کے معیار کا پیمانہ ہے اور عام طور پر زیادہ رون والا ایندھن ہی صاف اور بہتر معیار کا مانا جاتا ہے۔ وزارت پیٹرولیم کے عہدیدار نے بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں کم معیاری ایندھن کی مخالفت کررہی ہیں کیونکہ انہیں ملک بھر میں علیحدہ اسٹوریج اور سپلائی چین کے علاوہ تمام ریٹیل مراکز پر اضافی سرمایہ کاری بھی کرنی ہوگی۔ تاہم اس معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم میں غور کیا جائے گا۔دوسری جانب اوگرا ترجمان نے کہا کہ مصنوعات کی خصوصیات میں تبدیلی کرنا ریگولیٹر کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکٹ کی خصوصیات کی منظوری دینا پیٹرولیم ڈویژن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ملک جو لندن کی نیو کاسٹل یونیورسٹی میں سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ ہیں انہوں نے ڈان کو بتایا کہ وہ قومی مفاد سے متعلق تشہیر نہیں کرنا چاہتے۔

FOLLOW US