Tuesday January 21, 2025

آئی ایم ایف کا پیسہ پہلے کہاں لگتا تھا حکومتی شخصیت کا چونکا دینے والا بیان

لاہور (آئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا پیسہ پہلے رائے ونڈ محل کی تزئین و آرائش پر لگتا تھا اب عوام پر لگے گا، آ ئی ایم ایف کے پاس جاناپہلے بھی وقت کی ضرورت تھی،آج بھی ہے،اگرکسی نے ڈالرگھرمیں رکھے ہوئے ہیں تووہ مارکیٹ میں لے آئے،پارٹی میں مختلف آرا کا ہونا اچنبھے کی بات نہیں،۔منگل کو وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ملک میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں

،پہلے میثاق جمہوریت میں ن لیگ نے دھوکا دیا تھا،جب میںپیپلزپارٹی میں تھا اس وقت پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کرتا تھا،جب پیپلزپارٹی کا دور تھا اس وقت بھی آئی ایم ایف کا پاس جانا ضروری تھا،اگرکسی نے ڈالرگھرمیں رکھے ہوئے ہیں تووہ مارکیٹ میں لے آئے،پارٹی میں مختلف آرا کا ہونا اچنبھے کی بات نہیں،پاکستانی بنواورپاکستانی چیزوں کوخریدو،یہ نعرہ مجھ سمیت سب لگاتے ہیں لیکن کرتاکوئی نہیں،آئی ایم ایف کے پاس جاناپہلے بھی وقت کی ضرورت تھی،آج بھی ہے،فرق یہ ہے کہ پہلے پیسا رائیونڈ کی تزئین و آرائش پر خرچ ہوتا تھا لیکن اب عوام پر خرچ ہوگا ۔

FOLLOW US