Tuesday November 26, 2024

شہبازشریف کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے گر د بھی گھیرا تنگ نیب نے تیاریاں پکڑلیں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی۔ذرائع کے مطابق نیب کے تفتیشی افسران نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے اور تمام شواہد اور ریکارڈ پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔نیب شہباز شریف خاندان کے گرفتارفرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو آگاہ کرے گا۔شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین

کے اکائونٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کا آگاہ کیا جائے گا ۔نیب کے مطابق شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکائونٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکائونٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔ عدالت میں حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام بھی عائد کیا جائے گا۔

FOLLOW US