Tuesday January 21, 2025

چوراکٹھے ہوجائیں تواس کامطلب ہے کہ ملک کالیڈر۔۔۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو ڈبونے والے آج گٹھ جوڑ کررہے ہیں، آج ن لیگ اور پی پی کی نورا کشتی انجام کو پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چور اکٹھے ہوجائیں تو اس کا مطلب ہے ملک کا لیڈر ایماندار ہے، کرپشن بچانے کے لیے یہ لوگ گینگ کی شکل میں بیٹھ کر مشاورت کریں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک کو انتشار کی طرف دھکیلنے والا ٹولہ موجودہ حالت کا ذمہ دار ہے،

آج اس وفد کو مریم نواز لیڈ کرکے افطار ڈنر جارہی ہیں جبکہ حمزہ شہباز کا بیانیہ ان کا خاندان بھی نہیں مان رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں پاکستان کی عوام کا درد ہے، عمران خان کی قیادت میں اصل منزل کی طرف گامزن ہوں گے، عمران خان امید کا واحد روشن چراغ ہے۔واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں آج اپوزیشن لیڈرز کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جا رہا ہے، معلوم ہوا ہے کہ مہمانوں کی تواضح روایتی پکوانوں سے کی جائے گی۔بلاول بھٹو کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں دیے جانے والے آج کے افطار ڈنر نے سیاسی ماحول میں خاصی ہل چل پیدا کر دی ہے، حکمران جماعت کے ارکان کی جانب سے بھی اسے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری طرف وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ بلاول والد کے پیسوں سے افطار ڈنر دے رہے ہیں، پی پی اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ کرپشن بچانے کی نا کام کوشش ہے۔

FOLLOW US