Tuesday November 26, 2024

اپوزیشن افطار ڈنر کے پیسےدینے والا کون غریب مزدورتھا ایسا دعویٰ جس نے پاکستانیوں کو چونک جانےپر مجبور کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سیاسی مخالفین کو معاشی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ اکھٹے ہو گئے ہیں،آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، افطار ڈنر کے پیسے فالودے والے کے اکا ئو نٹ سے تو نہیں دیے؟ ان لوگوں کی کرپشن کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑ رہا ہے یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں۔تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستانی ان

رہنما وں کی باتوں کو بھولے نہیں ہیں، ماضی میں یہ ایک دوسرے کے دست و گریبان تھے، آج بلاول اور مریم بہن بھائی کی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کا کرپشن کے خلاف تحریک چلانا قیامت کی نشانی ہے، ن لیگ نے 5 سال پورا ملک سبسڈی کے ساتھ چلایا، کوئی عوامی سیکٹر کا ادارہ نہیں جس سے عوام کو فائدہ ہو رہا ہو۔عثمان ڈار نے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن کے لیے باریاں لگا رکھی تھیں، افطار ڈنر کے پیسے فالودے والے کے اکا ئو نٹ سے تو نہیں دیے؟ ان لوگوں کی کرپشن کا بوجھ مہنگائی کی شکل میں اٹھانا پڑ رہا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ لوگ معاشی دہشت گرد ہیں، بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ان کو خوف ہے عمران خان سال ڈیڑھ سال میں معیشت کو مستحکم کر دیں گے، معاشی دہشت گردوں کا محاسبہ کیا جا رہا ہے اس لیے یہ سب اکٹھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ شہباز شریف صحت کا بہانہ بنا کر لندن میں بیٹھ گئے ہیں، ان کو پہلے سے ہی نظر آ رہا ہے کہ تحریک ناکامی سے دوچار ہوگی، دیکھتے ہیں آج یہ لوگ کیا اعلان کرتے ہیں، ن لیگ تاش کے پتوں کی طرح تتر بتر ہو چکی ہے۔انھوں نے کہا کہ مولانا کو حلقے کے لوگ مسترد کر چکے، وہ سیاست کے 12 ویں کھلاڑی ہیں، فضل الرحمان اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔

FOLLOW US