Tuesday January 21, 2025

ٓآج ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ (ن)نے بہت بڑی غلطی کی تھی افطار ڈنر کے دوران مولانا فضل الرحمان نے ایسی بات کہہ دی کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی چونک گئے

اسلام آباد (آئی این پی) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے حوالے سے میرا موقف درست ثابت ہوا ہے،اتوار کو جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کی جانب سے دی گئی افطارڈنر کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے کے حوالے سے میرا موقف درست ثابت ہوا ہے ۔ میں نے پوری اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں حلف نہ اٹھانے کی تجویز دی تھی ۔ اگر میری بات مان لی جاتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپوزیشن کی اے پی سی کی تجویز نہ مان کر بڑی غلطی کی تھی۔

FOLLOW US