Tuesday January 21, 2025

ایک کروڑ تاوان کےلئے اغوا ہونے والی بسمہ خود بخود گھر پہنچ گئی چونکادینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (آ ئی این پی)کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر سے اغوا بیس سالہ بسمہ ایک کروڑ روپے تاوان کی مبینہ ادائیگی کے بعد گھر پہنچ گئی، سیکیورٹی ادارے دس روز میں بھی اغوا کاروں کا سراغ نہ لگا سکے۔تفصیلات کے مطا بق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر سے گیارہ مئی کو تاجر کی بیٹی کے اغوا کی معاملہ حل ہو گیا۔ لڑکی کی تلاش قانون نافذ کرنے والوں کے لیے چیلنج بنی رہی۔ 20 سالہ بسمہ

کے اغوا کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی جس میں ملزمان کو گاڑی میں لڑکی کو اغوا کرتے ہوئے دیکھا گیا۔پولیس حکام نے لڑکی کے موبائل فون لوکیشن بھی حاصل کی لیکن 8 روز گزرنے کے بعد بھی لڑکی کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ انیس مئی کی درمیانی شب بسمہ خود گھر پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے کروڑوں روپے تاوان وصول کرنے کے بعد لڑکی کو نامعلوم مقام پر چھوڑا اور فرار ہوگئے۔\

FOLLOW US