Tuesday January 21, 2025

فردوس عاشق اعوان شیخ رشید کا زنانہ ایڈیشن ہیں رانا ثنا اللہ کا دھماکے دار بیان

اسلام آ با د (آ ئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی وفد کی قیادت شاہد خاقان عباسی نے کی، جھوٹی حکومت کی جھوٹی ترجمانی پر توبہ کریں،فردوس باجی نہ نوٹس آیا، نہ ہی بسوں اور دوائیوں کی کرپشن پر جواب آیا؟فردوس باجی نے جو سیاسی ایڈونچر کیا، وہ فیل ہوگیا،فردوس باجی پرائے گھر میں پردھان بننے کی کوشش کررہی ہیں،عمران جیسے ذہنی بیمار کو وزیراطلاعات نہیں، سیاسی مخالفین کو گالیاںنکلانے والے طوطے چاہئیں،

اتوار کو رانا ثنااللہ نے معاون خصوصی اطلاعات کا ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ فردوس باجی گالیاں نکالنے والے طوطے کی جگہ شتر مرغ بننے کی کوشش نہ کریں،فردوس باجی شیخ رشید کا زنانہ ایڈیشن بن چکی ہیں،آج فردوس باجی پچھتارہی ہیں کہ کاش میں اپنے پرانے باس کی پارٹی میں ہی ہوتی آج ان کے دل میں بلاول کی افطاری میں شرکت کی حسرت ڈنک مار رہی ہے،فردوس باجی کی باتیں سن کر پوری پی ٹی آئی کو ان پہ ترس آرہا ہے،فردوس باجی کی زبان سے عمران خان کے خوف کی ترجمانی ہورہی ہے،آج وزیراعطم ہاس اور دودرجن ترجمانوں کے دل خوف سے دھک دھک کررہے ہیں

FOLLOW US