Wednesday January 22, 2025

بچوں کوعیدی دینے کے لیے نئے نوٹ کیسے ملیں

کراچی(ویب ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ذیلی ادارے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو نئے نوٹوں کی فراہمی کے لیے ایس ایم ایس (8877) سروس بحال کردی۔سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی رپورٹ کے مطابق نئے نوٹ نامزد کمرشل بینکس کی برانچز، جنہیں ای برانچز کہا جائے گا، اور ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 افسران سے مل سکیں گے۔اسٹیٹ بینک کے جاری بیان میں بتایا گیا کہ

نئے نوٹوں کی بکنگ کا آغاز 19 مئی سے ہوگا جبکہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے کا سلسلہ 20 مئی سے شروع ہوگا جو 31 مئی تک جاری رہے گا۔مذکورہ سروس کے ذریعے پاکستان کے 142 شہروں میں 16 ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن افسران اور ایک ہزار 7 سو 2 ای برانچز سے رقم فراہم کی جائے گی۔مذکورہ سروس کے لیے فی ایس ایم ایس 1.5 روپے (اضافی ٹیکس) وصول کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ مذکورہ سروس کے لیے نامزد ای برانچز کی برانچ آئی ڈیز اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ (www.sbp.org.pk)، پی بی اے کی ویب سائٹ (www.pakistanbanks.org) اور کمرشل بینکس کی ویب سائٹس پر دستیاب ہیں۔یاد رہے کہ ای برانچ آئی ڈی موجودہ برانچ آئی ڈیز اور سوئفٹ کوڈ آف بینک سے مختلف ہیں۔مذکورہ سہولت حاصل کرنے کے لیے صارف کو اپنا 13 ہندسوں پر مشتمل شناختی کارڈ نمبر، ای برانچ کوڈ کے ہمراہ پیغام کی صورت میں 8877 پر بھیجنا ہوگا، جس کے جواب میں صارف کو ایک کوڈ، ای برانچ کا پتہ اور کوڈ کے استعمال کے حتمی وقت سے متعلق ایس ایم ایس موصول ہوجائے گا۔

FOLLOW US