Monday January 20, 2025

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ہو گیا، سکیورٹی اہلکاروں سے بھری گاڑی بارے افسوسناک خبر

جنوبی وزیر ستان (آئی ا ین پی ) جنوبی وزیر ستان کی تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں دھما کے سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا جبکہ فورسز کی گاڑی الٹنے سے 5 جوان زخمی اورایک شہید ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں برساتی نالے میں اینٹی پرسنل مائن پڑا ہوا تھا، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کرجیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ

ہوگیا۔ دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طورپرمولے خان سرائے اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب جنڈولہ کے مقام پرانڈرکمانڈ 28 برگیڈ 225 ونگ تانگہ اعظم کے پوسٹ کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 5 جوان زخمی اورایک حوالدار نعیم شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار ظفر نعیم ، نائیک عبدالجلیل ، سپاہی حیدر ، سپاہی ایمراز شامل ہیں۔

FOLLOW US