Monday January 20, 2025

تیل اور گیس کی ڈرلنگ کی جگہ کی سکیورٹی اچانک انتہائی سخت کر دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے جنوب میں واقع سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سمندری حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ڈرلنگ کے مقام کو ہنگامی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے۔ اسی باعث اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ڈرلنگ کے مقام کے گرد ہر قسم کی سمندری آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پاک بحریہ ڈرلنگ کے مقام کی سیکورٹی کی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہے۔

FOLLOW US