Wednesday January 22, 2025

فیصل آباد میں کروڑوں روپےبھتہ وصولی کے لئے شاپنگ سینٹر میں ایک بم رکھ دیا سکیورٹی اہلکاروں جب بم کو غور سے دیکھا تو دراصل وہ کیا چیز تھی جان کر آپ بھی چونک جائیں گے

فیصل آباد(آئی این پی)2کروڑ بھتہ وصولی کے لیے سمندری شاپنگ سنٹر میں ڈمی بم رکھنے والے 2ملزمان گرفتا ر ہو گئے، اور مقدمہ درج کر لیا گیا، مقد مہ میں بھتہ وصولی سمیت دہشت گردی کی سنگین دفعات شا مل کر لی گئیں، تفصیلا ت کے مطا بق جمعرات کے روز سمندری شا پنگ پلازہ میں ڈمی بم رکھنے والے نواحی گا ؤں 45کے رہا ئشی ملزمان سی سی ٹی کیمرہ کی مدد سے گرفتار ہو ئے ، دوران تفتیش ملز ما ن نے بتا یا کہ انہوں نے بھتہ وصول نہ ہونے پر ایک جعلی بم

تیار کیا تاکہ شاپنگ سنٹر کے مالک کو ڈرایا دھمکایا جاسکے۔ ملزمان نے بھتہ کے لئے شاپنگ سنٹر کے مالک کو فون کالز بھی کی تھیں پولیس نے ملزموں سے براآد ہونے والی یو ایس بی سے بھتہ مانگنے کی فون کال حاصل کرلی ہیں

FOLLOW US