لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ کئی ماہ سے معمولی کاروبار اور ادنیٰ ملازمتوں کے حامل افراد کے بینک اکائونٹس سےاربوں روپے کی موجود گی کے انکشافات ہوتے رہے ہیں اور رمضان شوگر ملز کے ایک چپڑاسی کے بینک اکائونٹ میں بھی تین ارب تیس کروڑ روپے کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کے لیے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصود کے اکاؤنٹ میں 3ارب 30کروڑ روپے منتقل کیے گئے۔ اس سے پہلے بھی شریف فیملی کی منی لانڈرنگ کے
حوالے سے کئی شواہد ملے ہیں اور نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف خاندان کے دیرینہ ملازم فضل داد اؤعباسی نے تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات کیے ہیں اور اسی نے رمضان شوگر مل کے چپڑاسی ملک مقصودکے بارے میں بتایا کہ وہ مل کا چپڑاسی ہے اور اس کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔؎ذرائع کے مطابق ملک مقصود ایک کرائے کے گھر میں رہتا تھا لیکن اب وہ ملک سے باہر فرار ہو چکا ہے