Monday January 20, 2025

وزیر خارجہ کو اجلاس میں حاضر ہوناچاہیے تھا شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ شرکا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگ گئے

اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فرزند رکن کمیٹی زین قریشی نے وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کی عدم حاضری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ کو کمیٹی کے اجلاس میںحاضر ہونا چاہیے، انہوں نے کہاکہ وزارت خارجہ کے آفیسران کمیٹی کو اہمیت دیں۔ بدھ کو قو می اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس کمیٹی چیئرمین ملک محمد احسان اللہ ٹوانہ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس

میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے اعلی حکام کی عدم حاضری پر کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ اجلاس میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی اراکین حنا ربانی کھر اور زہرہ دود فاطمی نے اجلاس سے بطور احتجاج واک آ ؤ ٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی کئی مصروفیات ترک کرے اجلاس میں آئی ہیں لیکن وزارت خارجہ کے اعلی افیسران کمیٹی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے اور نہ ہی کمیٹی کو اہمیت دے رہے ہیں۔کمیٹی کے اجلاس میں غیر متعلقہ لوگوں کو بھیجا گیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے فرزند و رکن کمیٹی زین قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ کو کمیٹی میں آ نا چاہیے اور وزارت خارجہ کے آفیسران کو بھی کمیٹی میں حاضری یقینی بنانی چاہیے۔

FOLLOW US