اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے طلاق کی صورت میں بیو ی کو شوہر کی جائیداد میں سے حصہ دینے سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے طلب کر لی، جبکہ چیئرمین کمیٹی نے اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے کے بل پر غور کے لئے بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا نو ٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا معاملہ سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔بدھ کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس
چیئرمین ریاض فتیانہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں مسلمعائلی قوانین (ترمیمی ) بل 2019(سیکشن 4 میں ترمیم) کے بل پر غور کیا گیا ، جس پر کمیٹی ارکان نے اپنی رائے کا ظہار کیا ، بل پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان نے بھی اپنی رائے پیش کی ، چیئرمین کمیٹی نے ساری آراءاور تجاویز سننے کے بعد وزارت قانون کو اس حوالے سے ایک حتمی ڈرافٹ تیار کر نے کی ہدایت کی ، اجلاس میں مسلمعائلی قوانین (ترمیمی ) بل 2019(سیکشن7 میں ترمیم) کے بل پر بھی غور کیا گیا، کمیٹی نے معاملے پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ، کمیٹی نے طلاق کی صورت میں بیو ی کو شوہر کی جائیداد میں سے حصہ دینے سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے بھی طلب کر لی ، اجلاس کے دوران رکن کمیٹی لال چند نے اقلیتوں کی نشستوں میں اضافے سے کے بل سے متعلق بنائی گئی ذیلی کمیٹی کا نو ٹیفیکیشن جاری نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ، جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی سے بات کریں گے ۔(