Monday January 20, 2025

سب کچھ عمران خان خود کروارہے ہیں اسد عمر بہت جلد کچھ باتیں لیک کردیں گے حیران کن دعوے نے ہر ایک کو چونکا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ اسد عمر مستقبل میں کچھ باتیں منظر عام پر لا سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرا م سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر چہ اس بات کے امکانات کم ہی ہیں کہ اسد عمر اتنی جرات کریں کہ وہ کھل کر اپنے لیڈر اور پارٹی کے خلاف کچھ بولیں ۔تاہم وہ اتنا کہہ سکتے ہیں کہ میں آئی ایم ایف کے حق میں نہیں تھا اور میں تو بڑا محب الوطن ہوں وغیرہ۔یہ باتیں وہ کھل کر نہیں کہیں

گے۔ بلکہ یہ دھیمے قدموں کے ساتھ اور اخبارات کے ذریعے سامنے آئیں گی۔نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ اسد عمر کسی بھی بات کا بھی الزام حفیظ شیخ کو نہیں دیں گے کیونکہ وہ بخوبی جانتے ہیںکہ جو کچھ بھی ہوتا ہے وزیراعظم کے کہنے پر ہوتاہے۔

FOLLOW US