Wednesday January 22, 2025

دسمبر 2020تک قرضے مکمل طور پر ختم حکومتی وزیر نے بڑا دعویٰ کر ڈالی

اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کو سیکرٹری توانائی نے عندیہ دیا ہے کہ دسمبر 2020تک سرکلر ڈیٹ کے فلو(بہاؤ)کو ختم کر دیں گے جون 2019کے بعد فلو کم ہوجائے گا۔وزارت توانائی حکام نے بتایا ہے کہ اس مالی سال جنوری میں سرکلر ڈیٹ میں319ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے مالی سال جون میں سرکلر ڈیٹ کم کرکے 313 ارب پر لائیں گے،پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنونئیر کمیٹی شبلی فراز کی زیر صدارت ہو ااجلاس میں بجلی کی تقسیم کار

کمپنیوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا ، سیکرٹری توانائی عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سہون شریف کے چاروں فیڈر بجلی چوری سے پاک کردیئے ہیں، سہون شریف میں گزشتہ سال کی نسبت 17لاکھ یونٹ بجلی چوری سے بچائے ہیں، جبکہ سکھر الیکٹرک کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے،سکھر الیکٹرک کے نقصانات گزشتہ سال 15اعشاریہ 5 سے بڑھ کر 19اعشاریہ 6فی صد ہوئے ہیں ہے ایک سال میں بجلی کے مجموعی نقصانات 21 سے کم کرکے 20 کروڑ یونٹ ہیں،سیکرٹری توانائی نے بتایاکہ لیسکو ، آئیسکو، فیسکو، گیسکو ، ہیپکو کے رننگ ڈیفالٹرز کم ہیں جبکہ سپیکو، پیسکو حیسکو کے رننگ ڈیفالٹرز زیادہ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کم ہیں ، کنوئنیر کمیٹی شبلی فراز نے کہاکہ سرکلر ڈیٹ نے ہمارے ملک کی معیشت کو یر غمال کیا ہوا ہے، وفاقی وزیر توانائی نے بھی کہا ہے کہ کہ ہم سرکلر ڈیٹ 2020تک صفر کردیں گے کیسے ہوگا جس پر سیکرٹری توانائی نے کہاکہ دسمبر 2020تک اللہ کی مدد سے سرکلر ڈیٹ کے فلو کو ختم کردیں گے جون 2019 کے بعد یہ فلو کم ہو جائے گااور دسمبر 2020تک یہ فلو صفر ہوجائے گا۔ توانائی حکام نے بتایا کہ مالی سال جنوری میں سرکلر ڈیٹ میں319ارب روپے کا اضافہ ہوا، حکام نے بتایاکہ بلوچستان میں سعودی عرب شمسی توانائی کا پراجیکٹ لگائے گا، سعودی عرب کی سب سے بڑی ایکوا کمپنی بلوچستان میں شمسی توانائی کے منصوبے پر کام کر رہی ہےبلوچستان کے علاقے دور دراز ہونے کی وجہ سے ترسیلی نقصانات زیادہ ہیں،حکام نےبتایاکہ آزاد کشمیر میں ایک نئی تقسیم کار کمپنی بنا رہے ہیںآزاد کشمیر میں ترسیلی نقصانات سب سے زیادہ ہیں۔سیکرٹری توانائی نے بتایاکہ 2040تک ٹرانسمشن پلان بنا رہے ہیں ، ڈسٹری بیوشن سائیڈ پر توجہ کم دی گئی ہے ڈسٹری

بیوشن سائیڈ پر حکومتی سپورٹ اور فنڈنگ چاہیے ہے ڈسٹری بیوشن سائیڈ پر کوئی بھی انوسٹ منٹ کرنے کو تیار نہیں ہے ، سیکرٹری توانائی نے کمیٹی کو وزارت کے دورہ کی بھی دعوت دی جس کو قبول کر لیا گیا

FOLLOW US