Wednesday November 27, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے پر عدالت نے حکم جاری کردیا

لاہور (آئی این پی ) لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف درخواست پر تحریری حکم جاری کر تے ہوئے ایف بی آر کے متعلقہ حکام کو 24 مئی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔ منگل کو جسٹس شاہد جمیل خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافہ کے خلاف شہری محمد بلال کی درخواست پر عبوری حکم جاری کر دیا ہے عدالت نے وفاقی حکومت ایف بی آر اور اوگرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور

وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ احمد سعید اور مدثر چوہدری پیش ہوئے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا آئین کے آرٹیکل نو،چودہ اور پندرہ کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی تھی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمیتوں میں اضافہ کے حکم کو کالعدم قراد دیا جائے۔

FOLLOW US