Wednesday January 22, 2025

کرپشن کیس ،ن لیگ کے سینئررہنما کے بیٹے کوگرفتارکرلیاگیا

سوات (ویب ڈیسک) ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔ لیگی رہنما کے صاحبزادے اشتیاق سمیت 5 ٹھیکے داروں کو شانگلہ روڈ کرپشن کیس کے سلسلے میں ایف آئی اے نے حراست میں لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، خیبرپختونخواہ میں پارٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت 5 ٹھیکے داروں کو شانگلہ روڈ کرپشن

کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق سمیت 5 ٹھیکے داروں کو ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے۔ امیر مقام کے صاحبزادے اور دیگر گرفتار افراد سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

FOLLOW US