Wednesday January 22, 2025

کیا پی آئی اے ہیڈکوارٹرز کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے غلام سرور خان نے وزارت سنبھالتے ہی اعلان کردیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے واضح کیا ہے کہ پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا، جو بھی فیصلہ ہو گا قومی مفاد اور پی آئی اے کی بہتری کیلئے ہو گا۔ پیر کو سینٹ میں پی آئی اے کا ہیڈ کوارٹرز کراچی سے اسلام آباد نہ منتقل کرنے کے حوالے سے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرارداد پر بحث کے دوران بہت اچھی تجاویز سامنے آئی ہیں، ایک سروے رپورٹ بھی ہمارے سامنے موجود ہے، اس ادارے

کو ہم نے بہتر بنانا ہے، ایمریٹس ایئر لائنز کی بنیاد پی آئی اے نے رکھی تھی لیکن وہ آج ہم سے بہت آگے ہیں، ماضی میں ہم نے ہر معاملے کو سیاست کی نذر کیا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھا جائے تو شمالی علاقوں سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، خلیجی ممالک اور دیگر ملکوں کیلئے مسافر زیادہ ہوتے ہیں، اس وقت پی آئی اے کے 12 ہزار مستقل اور 6 ہزار ڈیلی ویجز ملازمین ہیں، 70 افسران کو تبدیل کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

FOLLOW US