Wednesday January 22, 2025

مشاہد اللہ کی تقریرکے دوران سینیٹر فیصل جاوید نے ” بابا جی” کی آواز لگادی، جواب میں انتہائی جارح مزاج لیگی رہنما نے کیا کہا آپ بھی جانیے

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ اجلاس کے دوران مشاہد اللہ اور فیصل جاوید کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی ۔جمعہ کو سینٹ اجلاس کے دور ان مشاہد اللہ اور فیصل جاوید کے دوران تلخ کلامی ہوگئی۔اجلاس کے دور ان مشاہد اللہ خان نے کہاکہ مذاق بنایا ہوا ہے،جو کھڑا ہوتا ہے من من من من کرتا ہے، یہ دو تین لوگ ماحول خراب کرتے ہیں،آرام سے آئیں اور ادھر آکر سیکھیں۔ انہوںنے کہاکہ آگے تنگ کریں گے تو میرے

پاس بہت کچھ تیار ہے،آپ مجھے ابا جی کہیں گے تو میں آپ کو چوزہ کہوں گا ۔اجلاس کے دور ان مشاہد اللہ نے فیصل جاوید کو’’انڈا جی‘‘ کہہ دیاسینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹر مشاہد اللہ کی تقریر کے دوران مشاہد اللہ کو’’باباجی‘‘کہہ دیا۔مشاہد اللہ نے کہاکہ انڈے سے چونچ باہر نکالیں تو پتہ چلے، مجھے ابا جی کہو گے تو میں ’دچوزہ‘ہی کہوں گا، مشاہداللہ۔سینیٹر مشاہد اللہ اور سینیٹر فیصل جاوید کے مکالمے پر ایوان میں قہقہے لگے ۔چیئرمین کی جانب سے قابل اعتراض الفاظ حذف کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

FOLLOW US