Wednesday January 22, 2025

نوازشریف کی مری میں واقع ایک انتہائی دلکش اور خفیہ رہائشگاہ کا انکشاف

مری (مانیٹرنگ ڈیسک) جاتی امرا اور لندن فلیٹس کے بعد اب مری کے علاقے بھوربن میں بھی نوازشریف کی ایک عالیشان رہائشگاہ سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی معاملات نعیم الحق نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے زیر استعمال ریسٹ ہائوس کی تصاویر ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نوازشریف خاندان کے ہمراہ خفیہ ریسٹ ہائوس میں 5سال تک قیام پذیررہے، پنجاب حکومت کی ملکیت ریسٹ ہائوس

میں کسی کو داخلے کی اجازت نہ تھی۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ریسٹ ہائوس کو پر آسائش بنانے کے لیے نواز شریف نےکروڑوں روپے خرچ کئے۔دوسری جانب ن لیگ کی جانب سے اس دعویٰ پر کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا۔

FOLLOW US