Wednesday January 22, 2025

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ زندگی میں پہلی بار کیا ہونے جارہاہے ؟ شیخ رشید نے حیران کن انکشاف کردیا

لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان زندگی بھر سیاستدانوں کواستعمال کرتے رہے لیکن اب

پہلی بار سیاستدان مولانا فضل الرحمان کو استعمال کرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان دن کومشرف پر تنقید اور رات کوان سے ملاقات کیا کرتے تھے ، شہباز شریف لندن گئے اور ابھی تک نہیں آئے ، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ واپس نہیں آئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ روز بروز حکمرانی میں عمران خان کا کنٹرول بڑھتا جاہاہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے لئے خطرہ نہیں ہیں ، ان میں سے کوئی تیسرا بلاک نکل آیا تو اس بارے میںمیں کچھ نہیں کہہ سکتا ، صدارتی نظام کی باتیں ملک توڑنے کے مترادف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک مہنگائی کےخلاف چلانی چاہئے ، لندن جانے کیلئے نہیں چلانی چاہئے ۔

FOLLOW US