Wednesday January 22, 2025

بارشیں برسانے والا تیسرا سپیل پا کستان میں داخل ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وسطی اور جنوبی پنجاب میں بارشیں برسانے والا تیسرا سپیل پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ سپیل کے پنجاب میں داخل ہونے سے پیر کے روز سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ منگل اور بدھ کے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سپیل سے بارشوں کا سلسلہ ڈیڑھ ہفتہ پر محیط ہو گا۔ اس طرح 21 مئی کا دن مئی کے مہینے کا گرم ترین دن ہو گا۔ جس میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ ہو سکتا ہے۔

FOLLOW US