Wednesday January 22, 2025

’بھارتی جہازوں نے بادلوں میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا‘

ملتان (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کے طیارے دوبارہ پاکستان آئے تو انہیں جانے نہیں دیں گے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ کے طیارے 26 فروری کو بادلوں میں چھپ کر پاکستان میں داخل ہوئے۔ مودی کے اس دعویٰ پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر بادلوں میں چھپ کر بھارتی طیارے آئے تو بھی پاکستان نے انہیں مار گرایا۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا اور کہا

مودی صاحب آپ کے طیارے دوبارہ آئے تو ہم جانے نہیں دیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ را ہو یا این ڈی ایس ، نشاندہی بھی کریں گے اور پیچھا بھی کریں گے ، بھارت مذاکرات کی میز پر آئے گا پاکستان موثر انداز میں بات کرے گا۔ بھارت نے پلوامہ حملے کا الزام پاکستان پر لگایا لیکن ثابت نہیں کر سکا، پاکستان کا ایف 16 طیارہ گرانے اور 300 لوگوں کو مارنے کا دعویٰ کرنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پرشرمندگی ہوئی۔

FOLLOW US