Monday January 20, 2025

آئی ایم ایف پیکج کےبعد عمران خان کی مشکلات بڑھ جائیں گی نوازشریف اور زرداری کے ساتھ یہ ایک آدمی کھڑ ا ہو گیا تو حکومت چند لمحوں میں چل جائے گی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرملکی صحافی اور تجزیہ کارحبیب اکرم کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سےمعاہدےکے بعد عمران خان کےلئے مسائل شروع ہوجائیں گے کیونکہ اس طرح وہ ملک پر ایک بوجھ بن جائیںگے۔ حبیب اکرم مزید کہتے ہیں کہ عمرا ن خان کس طرح خود کو ایک اثاثے کےطور پرثابت کرتے ہیں یہی اگلا سوال ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے

ہوئے حبیب اکرم کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف ، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوجائیں تو یہ حکومت صرف ایک پریس کانفرنس کی مار ہوگی۔اگر یہ تینوں اکھٹے ہو گئے تو حکومت سمجھیں چند لمحوں میں گئی۔تاہم ان لوگوں کا اکٹھا ہونا کوئی آسان کام نہیں کیونکہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی وجہ سے بہت نقصان اٹھانا پڑا۔بےنظیر بھٹو نے این آر او کی صورت میں راستہ بنایا جس پر چلتے ہوئے نواز شریف ملک میں تشریف لائے۔لیکن پھر اسی راستے کو انہوں نے غلط کہا۔2008ء میں نواز شریف الیکشن لڑنا نہیں چاہ رہے تھے لیکن بینظیر بھٹو اور آصف زرداری ان کا ہاتھ کھینچ کر لے آئے۔لیکن جب الیکشن لڑا تو خود ہی کالا کوٹ پہن کر ان کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔اگر آصف زرداری اور بلاول بھٹو چاہیں تو ان کے ساتھ مل کر حکومت گرا سکتے ہیں تاہم یہ دنوں جماعتیں اس درجے پر اکھٹی نہیں ہو سکتیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات حتمی دور میں داخل ہو چکے ہیں ۔

FOLLOW US