Wednesday November 27, 2024

حکومت نے ملازمین کیلئے تاریخی اعلان کردیا

اسلام آباد(نیو زڈیسک)عید سے پہلے عید کا سماں ، حکومت نے ملازمین کیلئے تاریخی اعلان کردیا ، پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے۔۔۔ کنٹریکٹ ملازمین کو اس مختصر سی مدت کے بعد مستقل کر دیا جائے گا، منظوری دیدی گئی ۔۔۔پنجاب میں اب چار سال کی بجائے تین سال کنٹریکٹ پر ملازمت کرنے والا مستقل ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے

کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گذشتہ روز ہونے والے کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے قانون میں ترامیم کرنے کی منظوری دی۔محکمہ قانون اور ریگولیشن کی سفارشات پر پنجاب کے کنٹریکٹ افسران اور ملازمین کے لیے چار سال کی بجائے تین سال سروس کی شرط رکھ دی گئی ہے۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں تین سال تک کام کرنے والا ملازم قانون 2018ء کے مطابق مستقل ہو سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر کابینہ ونگ نے منٹس آف میٹنگ جاری کئے اور باقاعدہ منظوری دے دی۔ محکمہ ریگولیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جلد آئندہ چند روز میں جاری کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی اس منظوری سے پنجاب بھر کے تمام محکموں کےسرکاری ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا چار سال کا ٹائم فریم رکھا گیا تھا۔

FOLLOW US