Wednesday January 22, 2025

وزیر دفاع پرویز خٹک نے جنگ کی دھمکی دے دی

اسلام آباد( آ ئی این پی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت اپوزیشن کو منتبہ کیا ہے کہ خواجہ آ صف نے گزشتہ روز سپیکر کے خلاف غصہ کیا،غصہ ہمیں بھی آتا،اپنے سپیکر کے تحفظ کے لئے آگے آئے توجنگ ہو سکتی ہے، اپوزیشن اپنی بات کرکے ایوان سے بھاگ جاتی ہے ، اپوزیشن کو بھی حکومت کی بات سنی پڑے گی۔ جمعہ کو قو می اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیر

دفاع پرویز خٹک نے اظہار خیال رکھتے ہوئے خواجہ آصف کو مخاطب کیا اور کہا کہ آ پ کو غصہ آ گیا تھا۔ہمیں بھی غصہ آتا ہے۔آپ چیخیں گے توہم بھی چپ نہیں بیٹھیں گے۔کہیں ایسا نہ ہو کے کل ہم اپنے اسپیکر کے تحفظ کے لیے کھڑے ہو جائیں۔پرویز خٹک کے جملوں پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا۔پیپلز پارٹی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پرویز خٹک نے ہمارا اسپیکر پکارا۔کیا آپ پورے ہاس کے اسپیکر نہیں؟ پرویز خٹک کے الفاظ کو حذف کیا جائے۔جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں پورے ایوان کا اسپیکر ہوں۔ واضح رہے کہ جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ آصف کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی اور مائیک مراد سعید کے حوالے کر دیا گیا تھا جس پر اپوزیشن بہت برہم ہوئی،قومی اسمبلی کے باہر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ سپیکر صاحب اگر آپ پر پریشر ہے تو آپ استعفی دے دیں۔

FOLLOW US