Wednesday January 22, 2025

پی آئی اے اربوں کے خسارے میں جا رہی ہے ہمارا یہ اعلان صرف سیاسی تھاحکومت نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کو حکومت نے آگاہ کیا ہے کہ اس وقت پی آئی اے 416 ارب روپے خسارے میں جا رہا ہے، مانسہرہ ایئر پورٹ بنانے کاسیاسی اعلان تھا، آن گراؤنڈ کچھ نہیں ہے، نہ تو پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کاکوئی معاہدہ کیا ہے نہ ہی ایسے منصوبے پر کوئی سرکاری رقوم خرچ کی گئی ہیں،2017-18 کے دوران طورخم سرحد

سے 97ارب 21 کروڑ روپے مالیت کی برآمدات کی گئیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران 40ارب26 کروڑ روپے کی درآمدات کی گئیں، ان خیالات کا اظہار جمعہ کو سینیٹ میں وزیر ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی اور وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے ارکان کے سوالوں کے جواب میں کیا ۔سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر برائے ہوابازی ڈویژن غلام سرور خان نے بتایا کہ حکومت چین نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی تعمیراتی پراجیکٹ کے لیئے 1670 ملین آر ایم بی مساوی35270 ملین روپے کی 100 فیصد گرانٹ فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے،چینی کنٹریکٹر کی جانب سے تعمیراتی کام جون تک شروع ہونے کی توقع ہے ،پراجیکٹ 36 ماہ میں مکمل ہونے کی جدول ہے،سینیٹر طلحہ محمود کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ بیرون ملک پاکستان مشن میں تعینات سات ایسے ٹریڈ افسران جن کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں پائی گئی اور اوسط درجے سے نیچے رہی انہیں واپس بلا لیا گیا ہے ،بیرون ملک 42 ٹریڈ افسران تعینات ہیں ،تعینات افسران میں بلوچستان کی نمائندگی نہ ہونے پر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ،میں اس معاملے پر واک آو ¿ٹ کرتا ہوں ،اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے بھی ان کے ساتھ علامتی واک آو ¿ٹ کیا،سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ2017-18کے عرصہ کے دوران طورخم سرحد سے 97ارب 21 کروڑ روپے مالیت کی برآمدات کی گئیں جبکہ اسی عرصہ کے دوران 40ارب26 کروڑ روپے کی درآمدات کی گئیں ،برآمد ہونے والی اشیاء میں چینی، سیمنٹ، آٹا، سبزیاں و پھل، دودھ اور ادویات شامل ہیں ،درآمد ہونے والی اشیاء میں کوئلہ، انگور، سیب، پیاز اور ٹماٹر شامل ہیں۔ سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کے جواب میں وزیر برائے ہوا بازی ڈویژن غلام سرور خان نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے 18 بین الاقوامی روٹس ہیں،جن میں برطانیہ،اٹلی ،فرانس ،سپین ،ناروے ،ڈنمارک ،سعودی عرب

،اومان ،یو اے ای ،عراق ،قطر ،چین ،ملائیشیا ،بھارت ،افغانستان ،بنگلہ دیش ،تھائی لینڈ اور کینیڈا شامل ہیں،اس وقت پی آئی اے 416 ارب روپے خسارے میں جا رہا ہے ،سینیٹر چوہدری تنویر کے سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے بتایا کہ 6 ملکی ایئرپورٹ منافع بخش ہیں،جن میں کراچی،لاہور، پشاور،کوئٹہ ،اسلام آباد اور فیصل آباد کے ایئرپورٹ شامل ہیں، ایک ضمنی سوال کے جواب میں وزیر برائے ہوا بازی ڈویژن نے کہا کہ مانسہرہ ایئر پورٹ بنانے کاسیاسی اعلان تھا، آن گراؤنڈ کچھ نہیں ہے ۔ سینیٹر مشتاق احمد کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی نے کہا کہ نہ تو پی ٹی اے نے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کو کوئی معاہدہ کیا ہے نہ ہی ایسے منصوبے پر کوئی سرکاری رقوم خرچ کی گئی ہیں

FOLLOW US