Wednesday January 22, 2025

عمران خان اپنے وزیروں کو سمجھائیں چئیرمین سینیٹ کا صبر جواب دے گیا کھری کھری سنا ڈالیں

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے ایک بار پھر وزراء کی غیر حاضری پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان وزراء کے سینٹ میں نہ آنے پر سخت ایکشن لیں ،وزراء کی غیر حاضری پر وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔ جمعہ کو سینٹ کا اجلاس شروع ہوا تو چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے وزرا کی سینیٹ میں غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم روزانہ وزراء کا ایوان میں انتظار کرتے ہیں۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ وزیراعظم وزراء کے سینیٹ میں نہ آنے پر سخت ایکشن لیں۔ انہوںنے کہاکہ وزراء کی غیر حاضری پر وزیراعظم کو خط لکھوں گا۔

FOLLOW US