Wednesday November 27, 2024

فیس کیوں نہیں لائے؟ سرکاری سکول کی ٹیچر جلاد بن گئی، پریپ کلاس کے پانچ سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد کا افسوسناک واقعہ

ساہیوال(آن لائن) سر کاری سکول کی ٹیچر کنزا جلاد بن گئی،پریپ کلاس کے پانچ سالہ بچے پر چھٹیوں کی تین ماہ کی فیس نہ لانے پر بہیمانہ تشدد۔ڈی سی ساہیوال زمان وٹو کا نوٹس سی ای او نے متعلقہ ٹیچر کو معطل کر دیا پر نسپل کو معطل تشدد کر نے والی ٹیچر کنزا کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوا مل میں زیر تعلیم پانچ سالہ عبد اللہ کو ٹیچر نے گز شتہ روز 3ماہ کی چھٹیوں کی فیس لانے کو کہا لیکن بچے کا والد محنت

مزدوری کر تا ہے اس نے بچے کو پیسے نہ دئے تو ٹیچر نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا والد کا کہنا ہے کہ ہیڈ ماسٹر سے ملنے گئے تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنا بھی گوارہ نہیں سمجھا۔دریں اثناء سی ای او کے ایک تر جمان کے مطابق محمد عبد اللہ طالب علم نر سری کلاس گورنمنٹ ہائی سکول کوٹ دیوامل کو جسمانی سزا دینے کے معاملہ پر ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ایجوکیشن ساہیوال کو فوری طور پر کاروائی کا حکم دیا۔زیر دستخطی نے فوری طور پر سخت کاروائی کر تے ہوئے ذمہ دار ٹیچر کو فوری طور پر معطل کر دیا نیز متعلقہ ڈی ای او،ہیڈ ماسٹر سے جواب طلبی کر تے ہوئے ذمہ دار ٹیچر کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم بھی جاری کر دیا۔

FOLLOW US