Wednesday January 22, 2025

محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے روزے داروں کو بارشوں کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) محکمہ موسمیات نے روزہ داروں کو خوشخبری سنا تے ہو ئے بتا یا ہے کہ 10مئی سے پاکستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگا،ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، رمضان المبارک کے دوسرے روز بھی پنجاب میں موسم گرم، آج لاہور میں پارہ 42 ڈگری، ملتان میں 44 اور فیصل آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطا بق بد ھ کے روز محکمہ مو سمیات کی جا نب سے جا ری اعلا میہ میں بتا یا گیا کہ سندھ کے اکثر علاقوں میں موسم شدید گرم، کراچی میں درجہ حرارت 34 سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، نوابشاہ میں پارہ 47 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بعض علاقوں میں پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، قلات، ژوب، سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

FOLLOW US