Wednesday January 22, 2025

پاکستانی سرزمین پر درجنوں بھارتیوں کی گرفتاری

کراچی(این این آئی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 22بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا ہے۔ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 22بھارتی ماہی گیر گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی 4کشتیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز ہنگول اور ژوب نے حصہ لیا،گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو ابتدائی تفتیش کے بعد ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا

FOLLOW US